موجودہ حکومت فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، ایم پی اے عامر عنایت خان

بدھ 15 نومبر 2017 20:36

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) دنیامیں ترقی کیلئے تعلیم کافروغ ضروری ہے موجودہ حکومت فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے یہ بات ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں سٹار ٹیچرزتعریفی سرٹیفیکیٹس کی تقسیم اور چیف منسٹر ادبی مقابلوں میںمرکز،تحصیل اور ضلع سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے بچوں کیلئے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ، عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے ا ورموجودہ حکومت فروغ تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی ادبی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف وہ پہلے وزیر اعلیٰ جو غریب بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات کیساتھ ساتھ انہیں وزیر اعلیٰ ہائوس او رگورنر ہائوس میں ٹھہراتے ہیں اور بیرون ملک کے وزٹ پر ہمارے بچے کبھی ملکہ برطانیہ اور کبھی امریکی صدر سے مل رہے ہوتے ہیں تاکہ ان بچوں میں مزید خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجاگر کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمیں صرف انہیں پالش کرنے کی ضرورت ہے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی عامر عنایت خان شہانی نے سی ای او ایجوکیشن چوہدری بابر مختار ،ڈی ایم او محمد ارشد وٹوکے ہمراہ مرکز، تحصیل اور ضلع سطح پر اردو انگریزی تقریری مقابلوں اور اردو،انگریزی مضمون نویسی میں فرسٹ سکینڈ اورر تھرڈ آنے والے بچوں میںپانچ ہزار،تین ہزار،دوہزار،پندرہ سو اور ایک ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں