پنجاب سکول ریفارمزروڈ میپ کی رینکنگ میں ضلع بھکر کی دوسری پوزیشن

جمعہ 10 نومبر 2017 12:58

بھکر۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ پنجاب سکول ریفارمزروڈ میپ کی رینکنگ میں ضلع بھکر نے پنجاب بھرمیںدوسری پوزیشن حاصل کی ہے جوضلع کیلئے بہت بڑااعزاز ہے اوریہ اعزاز تمام ایجوکیشن منیجرز ،سکولوں کے سربراہان اوراساتذہ کی محنت وکاوش اورٹیم ورک کاثمر ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے ایجوکیشن منیجرز،سکولوں کے سربراہان اوراساتذہ کو مبارک باد دی ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ کے انڈیکیٹرز پر احسن عملدرآمد برقراررکھنے کیلئے ٹیم ورک سپرٹ کو مزید مستحکم بنایا جائیگاجس کی بدولت ضلع بھکر کو اول پوزیشن کااعزازبھی حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں