بھکر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بچوں کی جسمانی نشورونما کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ملک مسعود ندیم

جمعرات 9 نومبر 2017 21:44

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء)بچوں کی جسمانی نشورونما کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ملک مسعود ندیم نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں سکینڈر ی ،ہائیر سکینڈری سکولز ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سکینڈری اور ہائیر سکینڈری سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرہیڈماسٹر ایوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اکرم عزیزکے علاوہ مختلف سکولوں سے آئے ہوئے ہیڈ ماسٹرز‘ پی ای ٹی اور فزیکل ٹیچرزکے علاوہ سکولوں کے بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد مسعود ندیم نے کہا کہ جب ایک جسم صحت مند نہیں ہوگا تو ا س میں فکری صلاحیتیں بھی نہیں پنپ سکیں گے اس لیے طلباء کا اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کیلئے ان کے جسم کو صحت مند ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جب تک اپ اچھے سپورٹس مین نہیں ہونگے آپ اچھے سٹوڈنٹ ثابت نہیں ہو سکتے کیونکہ ایک سپورٹس مین میں مقابلہ کرنے اور آگے بڑھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اسے معلوم ہوتا ہے کہ فتح کیسے حاصل کی جاتی ہے اور شکست کو کیسے برداشت کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کھیل میں جیتنے والے لوگ کم اور ہارنے والے زیادہ ہوتے ہیں ا س لیے ہار کر جیتنے کی کوشش کرنا اور ا س کے لئے مسلسل جدوجہد کرنا اس سے بچوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے انہوں نے آخر میں کہا کہ میں بچوں کا مشکور ہوں جنہوں نے آج کے شور شرابہ کے دور میں بھی کھیلوں کیساتھ اپنی دلچسپی قائم رکھی ہوئی ہے اورایسوسی ایشن کا بھی جنہوں نے ایسا پلیٹ فارم مہیاکیا ہے انہوں نے ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی کہا نہوں نے بروقت ضلع میں کھیلوں کا انعقاد ممکن بنایا اور اس کا افتتاح کرانے میںبھی کامیاب ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر ہیڈ ماسٹر زکیساتھ ساتھ ہمارے ہیڈ ماسٹر پی ای ٹی اور فزیکل ٹیچر بھی اس سپورٹس ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے تعاون سے اسے کامیاب بنائیں بعد ازاں ڈی ای او نے ہاکی سے بال کو ہٹ مارکر سالانہ کھیل 2017-18کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر اور گورنمنٹ ہائی سکول کراڑی کوٹ کے طلباء کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ بھی دیکھا جس میں ماڈل ہائی سکول کے طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں