بھکر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کا علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے تقریب سے خطاب

قائد اور اقبال کے پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے نوجون نسل میں فلسفہ خودی کی اہمیت کواجاگر کرناہوگا ، چوہدری بابر

جمعرات 9 نومبر 2017 21:44

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء) قائد اور اقبال کے پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے نوجون نسل میں فلسفہ خودی کی اہمیت کواجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری بابر مختار،ڈپٹی ڈی ای او تحصیل بھکر ڈاکٹر منیر حسین کلو،ہیڈماسٹر محمد اصغر خان بلوچ ا و ردیگر مقررین نے حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی140یوم پیدائش کے سلسلہ میں گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول چاہ چمنی بھکرمیں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اساتذہ او ر طلبہ کی کثیرتعدادموجود تھی مقررین نے فلسفہ اقبال نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے جونہ صرف انہیں گمراہی سے بچاتا ہے بلکہ انہیں خودی کا ایساسبق دیتا ہے جوکسی بھی قوم کی تعمیر وترقی میں بنیاد کی حیثت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اقبال کی تمام ترتوقعات نوجوان نسل سے ہیں اس لئے نوجوان افکار اقبال سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے اندراسلامی روح کوتازگی اور توانائی بخشتے ہوئے نوجوان اقبال کے شاہین کاکردار ادا کریں اوران کی روح کوایصال ثواب پہنچانے کیلئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔انھوں نے کہاکہ اس وقت نوجوان نسل کوفلسفہ اقبال کے حوالے سے آگہی دینے کی بے حد ضرورت ہے جس کیلئے اساتذہ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن چوہدری بابر مختار نے اس دن کی مناسبت سے طلباء کواپنے پیغام میں کہاکہ ضلع بھکر کے تمام سکولوں کے بچے شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کاایک ایک شعر اور اس کی تشریح زبانی یادکریں ۔اس موقع پرطلبہ نے شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو کلام اقبال اور تقاریر کے ذریعہ خراج تحسین پیش کیا ۔

تقریب سے عزیزنواز،جلیل الحسن،سید نجف علی شاہ بخاری نے علامہ محمد اقبال کے افکار و نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی جائیں اوراقبال کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کو دہشت گردی ،فرقہ واریت اور انا پرستی جیسی برائیوں سے پاک کرنے کا عزم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں