بھکر، پنجاب سکول ریفارمزروڈ میپ رینکنگ ضلع بھرمیںدوسری پوزیشن حاصل کی

یہ اعزاز تمام ایجوکیشن منیجرز اساتذہ کی محنت وکاوش کاثمر ہے، سید بلال حیدر

جمعرات 9 نومبر 2017 21:44

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ پنجاب سکول ریفارمزروڈ میپ کی رینکنگ میں ضلع بھکر نے پنجاب بھرمیںدوسری پوزیشن حاصل کی ہے جوضلع کیلئے بہت بڑااعزاز ہے اوریہ اعزاز تمام ایجوکیشن منیجرز ،سکولوں کے سربراہان اوراساتذہ کی محنت وکاوش اورٹیم ورک کاثمر ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے ایجوکیشن منیجرز،سکولوں کے سربراہان اوراساتذہ کو مبارک باد دی ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ کے انڈیکیٹرز پر احسن عملدرآمد برقراررکھنے کیلئے ٹیم ورک سپرٹ کو مزید مستحکم بنایا جائیگاجس کی بدولت ضلع بھکر کو اول پوزیشن کااعزازبھی حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں