بھکر:ضلع بھرمیں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کامکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم

پیر 6 نومبر 2017 21:53

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) ضلع بھرمیں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کامکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم کو حکومتی گائیڈلائن کے عین مطابق آگے بڑھایا جائے اوراس سلسلہ میں ہیلتھ ایجوکیشن کے بنیادی پیغام کو ہر سطح پر بطور خاص عام کیاجائے۔یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے پنجاب فوڈاتھارٹی کی مقامی انتظامیہ کو ایک اجلاس کے دوران جاری کیں۔

اجلاس میںاے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،اے ڈی سی جی کریم بخش،اسسٹنٹ کمشنر ز،پنجاب فوڈاتھارٹی ،محکمہ صحت ،ریونیو ،میونسپل کمیٹیز،زراعت اوردیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے پنجاب فوڈاتھارٹی کی مقامی انتظامیہ کو تاکید کی کہ ملاوٹ کے خلاف آگاہی مہم میں معلوماتی سیمینارز کے انعقاد ،مارکیٹوں اوردیگر عوامی مقامات پربینرز آویزاں کرنے، آگاہی لیکچرزاورانجمن تاجرا ن کے نمائندگان کیلئے بریفنگ سیشنزمنعقد کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے تاکہ انسداد ملاوٹ مہم کے بارے میں موثر طریق سے شعور اجاگر کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاکید کی کہ ملاوٹ کے خلاف آگاہی مہم کی تکمیل اوروارننگ کے باوجود اگر کوئی دکاندار ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش رکھنے یا فروخت کرنے میںملوث پایا جائے تو اس کے خلاف ضابطہ کی سخت اور فوری کارروائی کی جائے تاکہ مارکیٹ سے ملاوٹ کا مکمل خاتمہ کرکے عوام الناس کو اچھی خوراک …اچھی صحت کے بنیادی اصول کے مطابق صحت افزاء اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں