ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع کے ریونیو افسران کو احکامات جاری کردیئے

سرکاری ریونیو کی جملہ مدات میں مقررہ اہداف کے مطابق وصولی یقینی بنانے کیلئے سخت محنت وکاوش سے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کاتسلسل برقراررکھا جائے

پیر 6 نومبر 2017 21:53

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع کے ریونیو افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ سرکاری ریونیو کی جملہ مدات میں مقررہ اہداف کے مطابق وصولی یقینی بنانے کیلئے سخت محنت وکاوش سے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کاتسلسل برقراررکھا جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ متعلقہ تحصیلوں میں ریونیو وصولی کے تمام ترعمل کی ذاتی طورپر نگرانی کرکے ماتحت ریونیو افسران کی کارکردگی کو حسب منشا بنایا جائے۔

انہوں نے یہ احکامات ضلع میں ریونیو وصولی ،ایل آرایم آئی ایس سینٹرز کی کارکردگی اورریونیو سے متعلق دیگر امور کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے ۔اجلاس میںاے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،اے ڈی سی جی کریم بخش،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اورریونیو افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیاکہ ریونیو افسران کی اولین ذمہ داری سوفیصد ریونیو وصولی یقینی بناناہے جس کی تکمیل میں کسی ریونیو افسر کی ناقص کارکردگی کو ہر گز برداشت نہیں کیاجائیگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نادہندگان کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کرکے ریونیو واجبات کی عدم ادائیگی کی موثر حوصلہ شکنی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میںپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ،چاروں تحصیلوں کے ایل آرایم آئی ایس سینٹرز کی سروس ڈلیوری،ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے سمندرپارپاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے کی گئی کارروائی ،سٹیزن فیڈبیک مانیٹرنگ پروگرام،ضلع بھرمیں تجاوزات کے خاتمہ کی مہم پر عملدرآمد،کم عمر رکشہ ڈرائیوروںکے خلاف کارروائی،سٹیٹ لینڈکو واگذارکرانے اورہرتحصیل کی سطح پر بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد کابھی تفصیلی جائزہ لیااورانتظامی افسران کو ہدایات جاری کیںکہ متعلقہ دائرہ کار میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرکے گڈگورننس کامطلوبہ معیار برقراررکھا جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں