ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے توسیعی منصوبہ پر عملدرآمد کو براہ راست مانیٹرکیاجارہاہے ، سید بلال حیدر

سیعی منصوبہ کے تحت ایمرجنسی بلاک میں28بیڈز کااضافہ کیاجائیگااورتوسیعی منصوبہ کی تکمیل پرایمرجنسی بلاک میں بیڈز کی مجموعی تعداد 50ہوجائیگی، ڈپٹی کمشنر

پیر 6 نومبر 2017 21:53

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے توسیعی منصوبہ پر عملدرآمد کو براہ راست مانیٹرکیاجارہاہے اوراس اہم منصوبہ کو آئندہ دوماہ کے ٹائم فریم میں مکمل کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔یادرہے کہ توسیعی منصوبہ کے تحت ایمرجنسی بلاک میں28بیڈز کااضافہ کیاجائیگااورتوسیعی منصوبہ کی تکمیل پرایمرجنسی بلاک میں بیڈز کی مجموعی تعداد 50ہوجائیگی۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے ہیلتھ کونسلز فنڈز سے سہولیا ت میں اضافہ کیلئے جاری عمل کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،اے ڈی سی جی کریم بخش،اسسٹنٹ کمشنرز اورمحکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی کے زیر عمل توسیعی منصوبہ پر اب تک 25فیصد کام مکمل کرلیاگیاہے۔

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی سہولیات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر زکو تاکید کی کہ متعلقہ تحصیلوں کے ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز کی کارکردگی پر کڑی نظررکھی جائے اور سہولیات میں اضافہ کیلئے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہرممکن راہنمائی فراہم کی جائے ۔

انہوں نے اے سی منکیرہ کو ہدایت کی کہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں مردوخواتین ڈاکٹرز کیلئے قائم کیے گئے ہاسٹلز کو بہترین رہائشی سہولیات سے آراستہ کرنے کے عمل کی نگرانی برقراررکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں عطائیوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے جاری مہم کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران اوراسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ صحت عامہ کامکمل تحفظ یقینی بنانے کیلئے عطائیوں کے خلاف مہم کو کماحقہ اندازمیں نتیجہ خیز بنایا جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں