ریسکیوبھکر کو گزشتہ ماہ کل21115کالز موصول ہوئیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

جمعرات 2 نومبر 2017 14:31

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بتایا کہ ریسکیوبھکر کو گزشتہ ماہ کل21115کالز موصول ہوئیں جس میں867ایمرجنسی کالز تھیں۔ریسکیو1122بھکر نے گزشتہ ماہ 867ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیاجس میں172روڈ ٹریفک حادثات ،533 میڈیکل ،08آگ لگنے کے واقعات ،01عمارت منہدم ،14لڑائی جھگڑے اور139متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں857مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا 1019مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور22افراد جان کی بازی ہار گئے۔انہوں نے بتایا کہ روڈ ٹریفک حادثات میں 173افراد متاثر ہوئے 03افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 167متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیاجبکہ 03افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو1122بھکر نے گزشتہ ماہ کمیونٹی پروگرامز کے تحت مختلف سکولز ،کالجز اوریونین کونسلز میں 456سے زائدلوگوں کوکیڈر کورسزکرائے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں