بھکر کے ڈسٹرکٹ بینوویلنٹ فنڈبورڈ کااجلاس

جمعرات 2 نومبر 2017 14:30

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء)ڈسٹرکٹ بینوویلنٹ فنڈبورڈ کااجلاس بورڈکے چیئرمین ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق ،اے ڈی سی جی کریم بخش،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائومحمد سلیمان زاہد،سی ای او ایجوکیشن بابرمختار،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے فزیشن ڈاکٹر محمد عظیم اوردیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ بینوویلنٹ بورڈکی مختلف مدات سے مستحقین کو امدادی رقوم اورسرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کے اجراء سے متعلق سفارشات مرتب کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے بینوویلنٹ فنڈبورڈکی متعلقہ مدات میں گرانٹس کی تفصیل ،اب تک موصولہ درخواستوں اوربورڈکے انتظامی امور کاتفصیل سے جائزہ لیااوراس امر کی تاکید کی کہ مستحقین کو امدادی رقوم اورطلبا ء وطالبات کو تعلیمی وظائف کے اجراء کے سلسلہ میں رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں