ڈپٹی کمشنر بھکر کا ڈی پی ایس نیوکیمپس کادورہ

جمعرات 2 نومبر 2017 14:30

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر بھکر سید بلال حیدر نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول (ڈی پی ایس)کے نیوکیمپس کادورہ کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی کریم بخش اورڈی پی ایس کے پرنسپل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈی پی ایس میں بچوں کے تیار کردہ مختلف سائنٹیفک ماڈلز کا معائنہ کیا۔انہوں نے سائنٹیفک ماڈلز کی تیاری کے سلسلہ میں بچوں کی ذ ہنی صلاحیت اورمہارت کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی پی ایس انتظامیہ کو تاکید کی کہ بچوں کو انکی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے حوصلہ افزاء ماحول فراہم کیاجائے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس کے دورے کے موقع پر اولیول اوردیگر مختلف کلاسز میں جاکر تدریسی سرگرمیوں کابطور خاص جائزہ لیا۔انہوں نے ڈی پی ایس کے مفصل دورہ کے دوران اکیڈمک اورایڈمن بلاک کے جملہ شعبوں کامعائنہ کیااورپرنسپل کو تاکید کی کہ ادارہ کے تدریسی اورانتظامی امور کی احسن انجام دہی برقراررکھنے کیلئے بھرپور محنت کو بروئے کارلایا جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں