ضلع میں سکر مشینوں کی فراہمی کے انتظامات مکمل کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے، ڈپٹی کمشنر

منگل 31 اکتوبر 2017 14:24

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر بھکرسید بلال حیدر نے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کواحکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع کی 64یونین کونسلوںمیں سکرمشینوںکی فراہمی کے انتظامات مکمل کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس ماحول دوست منصوبہ کی جلدازجلد تکمیل کرکے عوا م کو صحت وصفائی کی عمدہ سہولیا ت مہیا کی جاسکیں۔

انہوں نے یہ احکامات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو میٹنگ کی صدار ت کرتے ہوئے جاری کیے۔اجلاس میں اے ڈی سی( جی) کریم بخش،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، ہائی ویز،فیسکو ،فاریسٹ،سپورٹس ،ایگری کلچراورمیونسپل کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سکر مشینوںکی فراہمی سے بھکر پنجاب کاواحدضلع ہوگاجس کی ہر یونین کونسل میں سیوریج لائنوںکی صفائی کیلئے سکرمشین دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی جاری اورنئی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ مختص شدہ فنڈز سے تیز رفتاراستفادہ کرکے ترقیاتی سکیموں کی تکمیل مقررہ ٹائم فریم کے مطابق یقینی بنائی جائے۔انہوں نے سٹی ایریا میںگڈولہ پھاٹک سے لے کر جھنگ روڈمیڈین کی تزئین وآرائش کے عمل کابھی جائزہ لیااورڈی ایف او کو ہدایت کی کہ میڈین کے اندر خوشنما آرائشی پودے لگانے کاکام تیز رفتاری سے مکمل کرایاجائے۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام سٹی پارکس کی بحالی و بہتری کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے جناح پارک کے اطراف میں خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں