بھکر ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سرچ آپریشن ،اشتہاری گرفتار

جمعہ 27 اکتوبر 2017 20:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2017ء)ڈی پی او بلال افتخارکی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع کے مختلف مقامات پر ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او سرکل منکیرہ قلب عباس خان کی سربراہی میں،انسپکٹر ضیاء اللہ ایس ایچ اوتھانہ منکیرہ اورسب انسپکٹر محمد زبیر ایس ایچ او تھانہ حیدرآباد، نفری سرکل منکیرہ و ایلیٹ فورس نے منکیرہ اور کوریہعلاقہ تھانہ منکیرہ میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ سب انسپکٹر طارق عرفان ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ کی سربراہی میں چک نمبر 3، چک نمبر 4، جوئیہ روڈ اور دلیوالہ شہر علاقہ تھانہ دلیوالہ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ۔

دوران سرچ آپریشن ملزمان سے ناجائز اسلحہ رائفل 303بور معہ 2کارتوس ، 30لٹر شراب برآمد کئے اور 1مجرم اشتہاری گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

35مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔جس پر ڈی پی او بلال افتخار نے ایس ایچ او تھانہ منکیرہ، حیدرآباد و دلیوالہ اور سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے جملہ پولیس ملازمان کو شاباش دی اور حکم دیا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور شریف شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔مزید کہا کہ سرچ آپریشن اور تفتیش میں جدید طریقہ کار کو اپنایا جائے ۔ ملزمان خود بخود آپ کی گرفت میں آ جائیں گے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں