ڈپٹی کمشنر کے زیر صدار ت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 26 اکتوبر 2017 15:32

بھکر۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2017ء) ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائومحمد سلیمان زاہد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بابرمختار،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اوردیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیو کے خلاف تین روزہ ویکسی نیشن رائونڈکیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اوربتایا گیاکہ ضلع میںیہ رائونڈ30اکتوبرتایکم نومبر مکمل کیاجائیگاجس کے دوران 5سال تک عمر کی269301بچوں کو پولیو سے بچائوکیلئے حفاظتی قطرے پلانے کاہدف مقرر کیاگیاہے جبکہ 2اور3نومبرکوکیچ اپ رائونڈہوگاجس میں ریگولررائونڈکے دوران ویکسی نیشن سے رہ جانیوالے بچوںکوحفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیںگے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نونہالان قوم کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے ضلع بھرمیں شعور وآگہی عام کرنے کا عمل مربوط انداز میں آگے بڑھایا جائے اوراس ضمن میں خصوصی طورپر بچوں کے والدین کے کردار اورذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیاجائے تاکہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کو حسب منشا انداز میں نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔انہوں نے کمیٹی کے جملہ معاون شعبوں کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی قومی مہم میں محکمہ صحت کو بھرپور تعاون کی فراہمی برقرارر کھتے ہوئے متعلقہ دائرہ کار کی ذمہ داریوں کی کامیاب تکمیل یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں