فیملی پلاننگ 2020کے سلسلہ میںمحکمہ بہبودآبادی نے ڈیموگرافک سیل بنایا ہے جس کاکام تحقیق کرنا ہوگا،محمد رمضان اعوان

جمعرات 26 اکتوبر 2017 15:32

بھکر۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2017ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر(سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے کہاہے کہ فیملی پلاننگ 2020ایک عالمی معاہدہ ہے جس کے تحت پاکستان اوربالخصوص صوبہ پنجاب نے دیے گئے اہداف کوپوراکرناہے۔فیملی پلاننگ2020کے اہم اہداف میں شرح مانع حمل ادویات کے استعما ل کو 35%سی50%تک لے جانا،مائوںکی دوران زچگی اموات کے خطرے کوکم کرنا،غیر ضروری اسقاط حمل سے بچائواورخاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کی فراہمی کو وسیع کرناشامل ہے۔

اس سلسلہ میں ہر ضلع میںمحکمہ بہودآبادی نے ایک ڈیموگرافک سیل بنایا ہے جس کاکام تحقیق وریسرچ ہوگااورڈیموگرافک سیل کے ذریعے ایک نیا فارم مرتب کیاگیاہے جس پر موزوںشادی شدہ جوڑوں جن کی عمر 15سی49سال کے درمیان ہے کی رجسٹریشن کی جائیگی۔

(جاری ہے)

بنیادی معلومات کے علاوہ ازدواجی اوربچوں کی معلومات،زچہ و بچہ وخاندانی منصوبہ بندی ،ماہانہ جائزہ کی معلومات اکٹھی کی جائیںگی۔

فارم پر موجود معلومات کو انتہائی صیغہ راز میںرکھا جائیگا۔حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں محکمہ ایک جامع پالیسی بنائے گاتاکہ فیملی پلاننگ2020کے اہداف کو پوراکیاجاسکے اوران حاصل کردہ معلومات کو آبادی کی فلاح وبہبود ،خواتین کیلئے بہتر خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات اورماںبچے کی صحت کے متعلق مستقبل کے منصوبوںکی پالیسی مرتب کرنے کیلئے استعمال کیاجائیگا۔محکمہ بہبودآبادی نے فارم پر موجود معلومات کی درست فراہمی کیلئے موزوںشادی شدہ جوڑوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں