دریائے سندھ کے کٹائو کے باعث پیداہونیوالی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہی,ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:37

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ تحصیل بھکر کے موضع بیٹ بوگھاکی بستی اولکھ کے نزدیک جاری دریائے سندھ کے کٹائو کو روکنے کیلئے حفاظتی بند کی فوری تعمیر کے ضمن میں حکومت پنجا ب کو سفارشات ارسال کی جارہی ہیں تاکہ مذکورہ بستی سمیت تمام آبادی کوکٹائو کے نقصانات سے مکمل طورپر محفوظ رکھاجاسکے۔

انہوں نے یہ بات گذشتہ روز موضع بیٹ بوگھا میں بستی اولکھ کے قریب دریائے سندھ کے کٹائو کاجائزہ لینے کیلئے دورہ کے موقع پر مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے سی بھکر عمر فاروق،محکمہ انہار،صحت،لائیوسٹاک،ریونیواورتعلیم کے افسران انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ قبل ازیں ترکھان اورمنچھرہ کی بستیاں دریائے سندھ کے کٹائو سے متاثرہوچکی ہیںجن کے مکینوںکو ضلعی انتظامیہ نے فوری امدادی کارروائی کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیاتھااورمتاثرہ خاندانوںکو امدادی سامان بھی فراہم کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بستی اولکھ کے قریب جاری دریائے سندھ کے کٹائو کے باعث پیداہونیوالی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے جس میں حفاظتی بند کی تعمیر اولین اہمیت کی حامل ہے اوراس کی جلدازجلد تعمیر کیلئے رپورٹ مرتب کی گئی ہے جو فوری طورپر حکومت پنجاب کو ارسال کی جارہی ہے۔بعدازاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ اوردیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ بستی ترکھان اور منچھرہ کے کٹائو سے متاثرہ خاندانوں کیلئے قائم امدادی کیمپ کابھی دورہ کیااوروہاں پر انکو فراہم کردہ رہائشی وطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔

انہوں نے محکمہ صحت اورلائیوسٹاک کی انتظامیہ کو متعلقہ دائرہ کار کی ویکسی نیشن اورطبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو تاکید کی کہ امدادی کیمپ میں رہائش پذیر خاندانوںکو ڈینگی مچھر سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں