انسپکشن وزٹس کے دوران انتظامی امور کی بہتری کیلئے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:02

بھکر۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلعی وتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں اورمراکز صحت کے انچارج افسران کواحکامات جاری کیے ہیں کہ سپروائزری آفیسرزکی طرف سے انسپکشن وزٹس کے دوران انتظامی اموراورسہولیات کی بہتری کیلئے مرتب کی جانیوالی رپورٹس پرعملدرآمد یقینی بنانے پرخصوصی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ احکامات ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اجلاس میں ہسپتالوں اورمراکز صحت کے سپروائزری آفیسرز کی پیش کردہ انسپکشن رپورٹس کے جائزہ کے دوران جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر سیدبلال حیدر نے ہسپتالوں اورمراکز صحت میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی مطلوبہ کارکردگی ،انتظامی امور کی احسن تکمیل اورصفائی کے عمدہ ترین انتظامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہارٹیکلچرل ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں