ایڈیٹر کونسل کے صدرکا زیر تعمیر بھکر تھیلی سیمیا کیئر سینٹرکا دورہ

منگل 17 اکتوبر 2017 13:39

بھکر۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ایڈیٹر کونسل کے صدر اعجاز خان بلوچ نے صدربھکر میں حاجی شیخ محمد ایوب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال بھکر میں زیر تعمیربھکر تھیلی سیمیا کیئر سینٹر(ٹرسٹ)ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ملک غلام عباس اولکھ ،ملک جمشید اولکھ ،چوہدری زاہدچیمہ کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی پی ایل سی /صدر بھکر تھیلی سیمیا کیئر سینٹر(ٹرسٹ) شیخ محمد ایوب نے مہمان کو بھکر تھیلی سیمیا کیئر سینٹر (ٹرسٹ)ہسپتال کے معائنہ کے دوران بتایا کہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے بھکر تھیلی سیمیا کیئر سینٹر (ٹرسٹ)ہسپتال تعمیر کیاجا رہا ہے جس میں تقریباً دو سے اڑھائی سوبچوں کو خون مہیا کیا جائے سکے گا ۔انہوں نے کہاکہ بھکر تھیلی سیمیا کیئر سینٹر (ٹرسٹ)ہسپتال کی تعمیر میں نوے فیصد فنڈز بھکر سے باہرسے آرہے ہیں جبکہ دس فیصد فنڈز ضلع بھکر سے مخیرحضرات سے اکٹھے کئے جاتے ہیں۔شیخ محمد ایوب نے کہاکہ تھیلی سیمیا کیئرسینٹر کی تکمیل کوتیزی سے مکمل کیا جارہاہے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں