سکولوں کے بچوں کو نچلی سطح سے مختلف کھیلوں کی تربیت دینے کیلئے کوچز تعینات

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:24

بھکر۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ اور ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سکولوں سے 13سی16سال کے بچوں کو مختلف کھیلوں کیلئے تیار کرنے کیلئے کوچز تعینات ہو گئے ہیں ‘ یہ بات سی ای او ایجوکیشن چوہدری بابر مختار نے اپنے آفس میں نئے بھرتی ہونے والے مختلف کھیلوں کے کوچز سے میٹنگ کے بعد سکولوں کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہی ۔

سی ای او نے کہا کہ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب نے ضلع بھکر کی چاروں تحصیلوں میں اتھلیٹکس‘ بیڈمنٹن ‘ کرکٹ ‘ ریسلنگ ‘ ٹیبل ٹینس‘ فٹبال ‘ والی بال ‘ کبڈی اور ہاکی کی گیمز کیلئے کھلاڑیوں کی تلاش او ران کی ٹیمیں تشکیل دینے کیلئے سپورٹس کنسلٹنٹ اور مختلف کھیلوں کے کوچز بھرتی کیے ہیں جو سکولوں میں جا کر تجویز کردہ کھیلوں کی ٹیمیں تشکیل دینگے جن کے شیڈول کے مطابق تحصیل منکیرہ میں25اکتوبر کو صبح نو سے گیارہ بجے تک لڑکیوں اور بارہ سے تین بجے تک لڑکوں کے ٹرائل ہونگے۔

(جاری ہے)

تحصیل کلورکوٹ میں سپورٹس کمپلیکس کلورکوٹ میں 26اکتوبر کو صبح نو سی11بجے تک لڑکیوں اور 12بجے سی3بجے تک لڑکوں کے ٹرائل ہونگے ۔ اسی طرح تحصیل دریاخان سپورٹس کمپلیکس میں 27اکتوبر کو صبح 9سی12لڑکیوں اور2بجے سی5بجے تک لڑکوں کے ٹرائل ہونگے ‘ جب کہ تحصیل بھکر سپورٹس کمپلیکس میں28اکتوبر کو صبح 9سی2بجے تک لڑکیوں اور29اکتوبر کو نو سے پانچ بجے تک لڑکوں کے ٹرائلز لے کرتحصیل سطح کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائینگی۔جس کے بعد ان ہی ٹیموں سے ضلع سطح کی گیموں کی ٹیم تشکیل دی جائینگی جو ڈویژن سطح پر حصہ لے کر ڈویژن سطح کی ٹیمیں بنائیں گی اور پھر ڈویژن سطح کی ٹیمیں صوبائی سطح پر حصہ لیںگی جن سے صوبائی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائینگی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں