محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام ضلع بھرمیں حفظان صحت بارے خصوصی سیشنزکاانعقاد کیا جائیگا،محمد رمضان اعوان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:24

بھکر۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے کہاہے کہ محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام ضلع بھرمیںفیملی ویلفیئرسینٹرز ،موبائل سروس یونٹس اورکمیونٹی بیسڈفیملی پلاننگ ورکرز ایک صحت منداورخوشحال معاشرہ کے وجود کیلئے بالغ افراد کیلئے شادی سے پہلے کونسلنگ سیشن ،حاملہ اوردودھ پلانے والی خواتین کی آگاہی کیلئے سیشن ،دودھ پلانے والی خواتین کیلئے اولاد میں وقفہ کی اہمیت ،جنرل ہیلتھ اورحفظان صحت بارے خصوصی سیشنزکاانعقاد کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ ماںکادودھ بچے کیلئے پہلی6ماہ مکمل اورمتوازن خوراک ہے جوکہ زودہضم اورجراثیم سے پاک ہوتاہے، اس میں موجود اینٹی باڈیز بچے کو انفیکشن سے محفو ظ رکھتی ہیں اوردودھ پلانے والی خواتین کافی حدتک بریسٹ کینسر کے خطرات سے محفوظ رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ماںکم ازکم 2سال بچے کودودھ پلائے ۔اس سے اولاد میں قدرتی طورپر 3سال کاوقفہ بھی آجاتاہے جس سے ماںاوربچہ کی صحت محفوظ رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ تمام سیشنز کامقصدایک صحت مند معاشرہ کیلئے آگاہی فراہم کر ناہے۔اس طرح ملک معاشی ومعاشرتی طورپر ترقی کرسکتاہے اورمحکمہ بہبود آبادی مستقل بنیادوںپر ایسی سرگرمیوں کاانعقاد کرے گا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں