ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلوں کیلئے مختص فنڈزکااستعمال مکمل شفافیت کے تحت کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:24

بھکر13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو تاکید کی ہے کہ ہیلتھ کونسلوں کیلئے مختص فنڈز سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے متعلقہ ہسپتالوں میں ضروری سہولیات کے اضافہ پر خصوصی توجہ دی جائے اور فنڈز کا استعمال مکمل شفافیت کے تحت کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ صحت کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںہیلتھ کونسلوں کے مالی و سائل سے استفادہ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ای ا وڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائو محمد سلیمان ،ڈی ایچ اوز،ڈپٹی ڈی ایچ اوز، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات ،مراکزصحت کے ایم اوز نے بھی شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ہیلتھ کونسلوں کے دائرہ کار میں اب تک خرچ کیے گئے فنڈز کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایم ایس حضرات کو ہدایت کی کہ متعلقہ ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز فنڈز کے صحیح استعمال اور سہولیات کی فراہمی پر کڑی نظر رکھی جائے اور سہولیات میں اضافہ کیلئے کئے گئے اخراجات کی باقاعدگی سے تصدیق کرائی جائے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں