ماںکادودھ بچے کیلئے پہلی6ماہ مکمل اورمتوازن خوراک ہے جوکہ زودہضم اورجراثیم سے پاک ہوتاہے،محمد رمضان اعوان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:27

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے کہاہے کہ محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام ضلع بھرمیںفیملی ویلفیئرسینٹرز ،موبائل سروس یونٹس،سوشل موبلائزرز اورکمیونٹی بیسڈفیملی پلاننگ ورکرز ایک صحت منداورخوشحال معاشرہ کے وجود کیلئے بالغ افراد کیلئے شادی سے پہلے کونسلنگ سیشن ،حاملہ اوردودھ پلانے والی خواتین کی آگاہی کیلئے سیشن ،دودھ پلانے والی خواتین کیلئے اولاد میں وقفہ کی اہمیت ،جنرل ہیلتھ اورحفظان صحت بارے خصوصی سیشنزکاانعقاد کریں گے جن میںبالخصوص ماںکے دودھ کی اہمیت کواجاگر کیاجائیگا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرنے کہاکہ ماںکادودھ بچے کیلئے پہلی6ماہ مکمل اورمتوازن خوراک ہے جوکہ زودہضم اورجراثیم سے پاک ہوتاہے اس میں موجود اینٹی باڈیز بچے کو انفیکشن سے محفو ظ رکھتی ہیں اوردودھ پلانے والی خواتین کافی حدتک بریسٹ کینسر کے خطرات سے محفوظ رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ماںکم ازکم 2سال بچے کودودھ پلائے ۔اس سے اولاد میں قدرتی طورپر 3سال کاوقفہ بھی آجاتاہے جس سے ماںاوربچہ کی صحت محفوظ رہتی ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرمحمد رمضا ن اعوان نے کہاکہ مذکورہ تمام سیشنز کامقصدایک صحت مند معاشرہ کیلئے آگاہی فراہم کر ناہے۔اس طرح ملک معاشی ومعاشرتی طورپر ترقی کرسکتاہے اورمحکمہ بہبود آبادی مستقل بنیادوںپر ایسی سرگرمیوں کاانعقاد کرے گا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں