بھکر،ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے ظہور ہاشمی کی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے نجی کمپنی کو23اکتوبر طلب کرلیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:27

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ بھکر کے جج امجد نذیر چودھری نے گڈولہ روڈبھکر کے رہائشی ضیغم ظہور ہاشمی کی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے watch 4 everyone نامی کمپنی کو23اکتوبر 2017کیلئے طلب کرلیاہے اورجواب داخل کرنے کاحکم دیاہے۔

(جاری ہے)

یہ بات رجسٹرارڈسٹرکٹ کنزیومرکورٹ بھکر نے بتائی ہے اورتفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گڈولہ روڈبھکر کے رہائشی شہری نے ناقص اورغیر معیاری گھڑی فراہم کرنے پر مذکورہ کمپنی کے خلاف ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ بھکر میں مقدمہ دائر کیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈولہ روڈکے رہائشی اس شہری نے watch 4 everyone سے آن لائن گھڑی خریدی جوکہ بذریعہ کوریئر شہری کوارسال کی گئی تاہم گھڑی خراب اورناقص نکلنے پر مذکورہ کمپنی کوشکایت کی گئی اورشنوائی نہ ہونے پر متاثرہ شہری نے ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ بھکر میں شکایت درج کرائی جس پر جج ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے متذکرہ بالاکمپنی کو23اکتوبر کو طلب کرکے جواب داخل کرنے کاحکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں