ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں کے ایم ایس ہیلتھ کونسلوں کیلئے مختص فنڈز سے سہولیات کے اضافہ پر توجہ دیں،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:27

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو تاکید کی ہے کہ ہیلتھ کونسلوں کیلئے مختص فنڈز سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے متعلقہ ہسپتالوں میں ضروری سہولیات کے اضافہ پر خصوصی توجہ دی جائے اور فنڈز کا استعمال مکمل شفافیت اور فنانشل مینجمنٹ کے تحت کیا جائے ۔

انہوں نے یہ بات محکمہ صحت کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میںہیلتھ کونسلوں کے مالی و سائل سے استفادہ کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سی ای ا وڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائو محمد سلیمان ،ڈی ایچ اوز،ڈپٹی ڈی ایچ اوز، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات ،مراکزصحت کے ایم اوز نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ہیلتھ کونسلوں کے دائرہ کار میں اب تک خرچ کیے گئے فنڈز کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایم ایس حضرات کو ہدایت کی کہ متعلقہ ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز فنڈز سے سہولیات کی فراہمی پر کڑی نظر رکھی جائے اور سہولیات میں اضافہ کیلئے کئے گئے اخراجات کی باقاعدگی سے تصدیق کرائی جائے ۔

انہوں نے آرایچ سیز اور بی ایچ یوز کی سطح پر بھی عمدہ سہولیات کی فراہمی پر زور دیا اور متعلقہ ایم اوز کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کونسل کے فراہم کردہ فنڈز سے بھرپوراستفادہ کیاجائے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں