ریونیو کی وصولی ریونیو افسران کی اہم ترین اور بنیادی ذمہ داری ،ڈپٹی کمشنر بھکر

منگل 10 اکتوبر 2017 13:01

بھکر۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلا ل حیدرنے کہا کہ سرکاری ریونیو کی وصولی ریونیو افسران کی اہم ترین اور بنیادی ذمہ داری ہے جس کی تکمیل میں ضلع کے کسی ریونیو آفیسر کی غفلت اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے یہ بات ریونیوڈپارٹمنٹ کے ایک اجلاس میں ضلع سے ریونیوصولی کے جائزہ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ریونیو وصولی میں کمزور کارکردگی کے حامل ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو وصولی کے عمل کوبھرپور اندازمیں تیزرفتار بناکر مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں ورنہ ان کے خلاف حسب ِضابطہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کوبھی ہدایت کی کہ ماتحت ریونیو افسران کی کارکردگی پرکڑی نظررکھی جائے اورریونیو وصولی کے تمام ترعمل کی ذاتی طورپر نگرانی کرکے تمام مدات میں100فیصد وصولی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں