سیکرٹری اوقاف پنجاب عبدالجبار شاہین کا بھکر کا دورہ، منڈی ٹاؤن میں ماڈل قبرستان کیلئے مختص سائٹ کا معائنہ کیا

اتوار 8 اکتوبر 2017 22:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) سیکرٹری اوقاف پنجاب عبدالجبار شاہین نے اتوار کے روز بھکر کا دورہ کیا انہوں نے منڈی ٹاؤن میں ماڈل قبرستان کیلئے مختص سائٹ کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران سینیٹر ظفراللہ خان ڈھانڈلہ،ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی ،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر ،ڈی پی او خالد مسعود اور اے سی بھکرمحمد عمرفاروق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ماڈل قبرستا ن کیلئے مختص سائٹ کے بارے میں سیکریٹری اوقاف پنجاب کو بریفنگ دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ یہ سائٹ 80 کنال رقبہ پر محیط ہے۔ڈپٹی کمشنر بھکر سید بلال حیدر نے بتایاکہ شہرخموشاں کے لئے دس ایکڑ زمین دی کی جائے گی جس کے لئے ایک ایمبولینس سمیت کفن دفن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ آئندہ دس سال کے لئے یہ علاقہ کی ضرورت کو پورا کرے گی۔۔۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں