بھکر، ضلع کاپولیو فری اعزاز برقراررکھنے کیلئے بھرپور محنت وکاوش کے ساتھ مثالی کارکردگی کامظاہرہ کیاجائے،سید بلال حیدر

جمعرات 28 ستمبر 2017 21:06

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع میں انسداد پولیو کی قومی مہم کے حالیہ ویکسی نیشن رائونڈ میں محکمہ صحت کی عمد ہ کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ ضلع کاپولیو فری اعزاز برقراررکھنے کیلئے بھرپور محنت وکاوش کے ساتھ ایسی ہی مثالی کارکردگی کامظاہرہ کیاجائے۔انہوں نے بچو ں کی 100فیصد حفاظتی ویکسی نیشن کی تکمیل پر ویکسی نیشن سٹاف کی کارکردگی کو بطور خاص قابل ستائش قراردیا اورکہاکہ ویکسی نیٹرز کوبیسٹ پرفارمنس ایوارڈدیاجائیگا۔

انہوں نے یہ بات محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پولیو کے خلاف مکمل کیے گئے حالیہ رائونڈ کے نتائج کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے سی ای او ہیلتھ سے کہاکہ ویکسی نیٹرز کیلئے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ کے سلسلہ میں سفارشات مرتب کرکے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسداد پولیورائونڈ کیلئے مامور سپروائزری افسران کی اچھی کارکردگی کوبھی سراہااوراس امر کی تاکید کی کہ نونہالان قوم کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے مربوط کوششوں کاتسلسل آئندہ انسداد پولیو رائونڈ زمیں بھی برقراررکھا جائے تاکہ کارکردگی کامعیار کم نہ ہونے پائے ۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او نے ضلع میں تین روزہ ریگولر رائونڈ اوردوروزہ کیچ اپ رائونڈ میں پولیو کے خلاف بچوں کی ویکسی نیشن کے اعدادو شمار پرروشنی ڈالی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں