بھکر،نوجوانوں کو صحت مندانہ کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے سہولیات اور ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، اعجاز خان بلوچ

بدھ 20 ستمبر 2017 21:43

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء)نوجوانوں کو صحت مندانہ کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ۔ یہ بات ایڈیٹر کونسل کے صدر اعجاز خان بلوچ ،جنرل سیکرٹری محمد اظہر شبیررائو،فوکل پرسن یونس اولکھ اور رانا ارشاداحمد خاں نے شہباز شریف سپورٹس اسٹیڈیم بھکر میں سی پی ایل سی کے زیر اہتمام ہونیوالے پہلے آل پاکستان قائد اعظم فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں سے تعارف کے موقع پر بحیثت مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسی پی ایل سی کے جنرل سیکرٹری رانا محمد حنیف خاں و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز حسین بھٹی انجمن شہریان کے صدر رانا محمد شہزاد خان ‘ سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی آغا علی اکبر‘ محمد آدم خان کے علاوہ اس سے ملحقہ اضلاع سے آئے ہوئے کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع مہمانان خصوصی نے ضلع بھکر میں کرکٹ کے فروغ اور کرکٹ کے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سی پی ایل سی کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ انھوں نے بھکر کے کرکٹ کے کھلاڑیوں کوبہترین سہولیات فراہم کیں انہوں نے کہاکہ بھکر کے کھلاڑیو میں ٹائیلنٹ کی کوئی کمی انہیں اگر کھیل کے ایسے مواقع فراہم کیے جائیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ہمارے کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی سے ضلع بھکر کانام پورے ملک میں روشن کرسکتے ہیں۔

مہمانوں نے پہلے آل پاکستان قائد اعظم فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پرانجمن تاجران ضلع بھکر‘ڈسٹرکٹ پریس کلب بھکر‘ ایڈیٹر کونسل بھکر‘ اتحاد ونگ ضلع بھکر اور بھکر یوتھ ونگ کے تعاون پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔قبل ازیں مہمانوں کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور ان کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا گیا ۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی نے بتایا کہ پہلے آل پاکستان قائد اعظم فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھکر سمیت دیگر اضلاع کی کل 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں او ریہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جا رہاہے۔

گذشتہ رات کھیلے جانے والے میچوں میں پہلا میچ ڈھانڈلہ کرکٹ کلب بھکر اور جی سی کرکٹ کلب بھکر کے مابین کھیلا گیا جوڈھانڈلہ کرکٹ کلب بھکرنے جیت لیا ،دوسرا میچ مون لائٹ کرکٹ کلب کلورکوٹ اور لکی کرکٹ کلب بھکر کے درمیان ہو جس میں مون لائٹ کرکٹ کلب کلورکوٹ کوکامیابی ہوئی،جس کے اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ آتش کرکٹ کلب ڈیرہ اسماعیل خان اور مون لائٹ کرکٹ کلب کلورکوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو آتش کرکٹ کلب ڈیرہ اسماعیل خان نے جیت کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں