بھکر،کھیلوں کے فروغ کے ذریعے معاشرے کے نوجوان کے اندر صبر وتحمل رداشت کا مادہ پروان چڑھتا ہے ، سردار نعیم اقبال خان

اتوار 17 ستمبر 2017 19:42

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء)کھیلوں کے فروغ کے ذریعے معاشرے کے نوجوان نہ صرف منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں بلکہ ان کے اندر صبر وتحمل ‘ برداشت کا مادہ پروان چڑھتا ہے یہ بات سردار نعیم اقبال خان ڈھانڈلہ ‘ اسد خان ڈھانڈلہ ‘ ملک شہاب کھوکھر‘ڈائریکٹر سپریئر کالجز بھکر ممبر سی پی ایل سی و سماجی شخصیت محمد عمران خان برکی ‘ سابق تحصیل ناظم وچیف وارڈن سول ڈیفنس حاجی محبوب ملک سردار شہریار خان ڈائریکٹر حمزہ ٹائون بھکر‘ سردار ظفر خان بلوچ رئیس آف بھکر‘ چیئرمین انجمن تاجران غربی بازار بھکر رانا محمد طاہر خاں‘ شاہد حسن نقوی ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسرنے شہباز شریف سپورٹس اسٹیڈیم بھکر میں سی پی ایل سی کے زیر اہتمام ہونیوالے پہلے آل پاکستان قائد اعظم فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ انعقاد کے موقع پر بحیثت مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسی پی ایل سی کے جنرل سیکرٹری رانا محمد حنیف خاں و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز حسین بھٹی انجمن شہریان کے صدر رانا محمد شہزاد خان ‘ ایڈیٹر کونسل کے فوکل پر سن یونس اولکھ ‘ سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی آغا علی اکبر‘ محمد آدم خان کے علاوہ اس سے ملحقہ اضلاع سے آئے ہوئے کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع مہمانان خصوصی نے ضلع بھکر میں کرکٹ کے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سی پی ایل سی کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ بھکر کے کھلاڑیو میں ٹائیلنٹ کی کوئی کمی انہیں اگر کھیل کے ایسے مواقع فراہم کیے جائیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ہمارے کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی سے ضلع بھکر کانام پورے ملک میں روشن کرسکتے ہیں۔مہمانان نے پہلے آل پاکستان قائد اعظم فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پرانجمن تاجران ضلع بھکر‘ڈسٹرکٹ پریس کلب بھکر‘ ایڈیٹر کونسل بھکر‘ اتحاد ونگ ضلع بھکر اور بھکر یوتھ ونگ کے تعاون پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

قبل ازیں مہمانوں کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور ان کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا گیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پہلے آل پاکستان قائد اعظم فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھکر سمیت دیگر اضلاع کی کل 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں او ریہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جا رہاہے ذشتہ دوروز میں جومیچ کھیلے گئے ان میں گلشن بیکرز کرکٹ کلب دریاخان کا مقابلہ پختون پاور کرکٹ کلب بھکر سے ہوا جو گلشن کرکٹ کلب دریاخان نے جیت لیا دوسرا میچ پروا کرکٹ کلب ڈیرہ اسماعیل خان اور کالج کرکٹ کلب بھکر کے درمیان کھیلا گیا جو پروا کرکٹ کلب ڈیرہ اسماعیل خان نے جیت لیا تیسرا میچ کوٹلہ گلیڈی ایٹر کرکٹ کلب بھکر کا مقابلہ 302کرکٹ کلب بھکرکے درمیان کھیلا گیا جو کوٹلہ گلیڈی ایٹر کرکٹ کلب نے جیت لیا چوتھا میچ چمن کرکٹ کلب بھکر کا مقابلہ قریشی کرکٹ کلب بھکرسے ہوا جو قریشی کرکٹ کلب بھکر نے جیت لیا۔

اگلے روز کا پہلا میچ چک نمبر46ٹی ڈی اے کرکٹ کلب کا مقابلہ جیو کرکٹ کلب بھکر جو چک نمبر46ٹی ڈی اے کرکٹ کلب نے جیت لیا دوسرا میچ چک نمبر46ٹی ڈی اے بھکر اور کوٹلہ گلیڈی ایٹر کلب کے درمیان کھیلا گیا جو46ٹی ڈی اے کرکٹ کلب نے جیت لیا ‘ تیسرا میچ ایشز کرکٹ کلب بھکر اور مون لائٹ کلب کلورکوٹ کے درمیان کھیلا گیا جو مون لائٹ کرکٹ کلب کلورکوٹ نے جیت لیا چوتھا میچ ڈھانڈلہ کرکٹ کلب بھکر اور چک53ٹی ڈی اے کے درمیان کھیلا گیا جو ڈھانڈلہ کرکٹ کلب بھکر نے جیت لیا پانچواں میچ چمن کرکٹ کلب بھکر اور زاہد طفیل کرکٹ کلب بھکر کے درمیان کھیلا گیا جو زاہد طفیل کلب نے جیت لیا چھٹا میچ رانا ٹائیگرز کلب بہل اور گلشن بیکرز کرکٹ کلب دریاخان کے درمیان کھیلا گیا جو گلشن بیکرز کرکٹ کلب دریاخان نے جیت لیا۔

ساتواں اور آخری میچ ایورریڈی کرکٹ کلب اور ملک کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو ملک کرکٹ کلب نے جیت لیا

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں