بلاول بھٹو ورکرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ‘ کارکن پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں، حاجی ظل حسنین

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:31

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) بلاول بھٹو ورکرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ‘ کارکن پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں اور کوئی بھی جماعت اس سرمایہ کے بغیر نامکمل ہے ‘ کارکنوں کو قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘ جاوید علی ہاشمی کا آئندہ چند روز میں ضلعی سیکرٹری انفارمیشن کا نوٹی فکیشن جاری ہو جائیگا ‘ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل جنرل سیکرٹری سرگودھا ڈویژنل حاجی ظل حسنین نے جاوید علی ہاشمی کی قیادت میں ضلع بھر کے کارکنوں سے کینال ریسٹ ہائوساری کا ہر اول دستی ہے ‘ ڈویژنل جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پارٹی ورکرز کو تنظیم سازی میں ایڈجسٹ کیا جائیگا اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عنصر اقبال چھینہ کے دستخط کے بغیر کسی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوگا ‘و رکرز بلاول بھٹو کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں انشاء اللہ2018 کے الیکشن میں پارٹی کی حکومت قائم ہو گی ‘ وفد میں ملک عبد المجید اعوان ‘ سید اسد عباس شاہ ‘ ڈاکٹر اشفاق ‘ ملک طالب ‘ سید ضمیر الحسن شاہ ‘ رزاق جھرنا شہید کے بھائی مشتاق جھرنا ‘ جنڈانوالہ سے رانا عبد الستار ‘ کلورکوٹ سے رانا عبد القیوم ایڈووکیٹ ‘ مرزاعابد بشیر ‘ا شفاق تبسم ‘ غلام شبیر ‘ پنجگرائیں سے سید علی حسن شاہ اسد عباس یونس ‘ چوہدری الیاس محمد شاہد اور دریاخان سے پیر نظام الدین چشتی ‘ محمد خان گجر ‘ کامران چشتی ‘ ظفر اقبال67ایم ایل سے رائو شوکت اور دیگر کارکنان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ‘ ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی ظل حسنین نے کہا کہ پارٹی ورکرز کیساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی اس موقع پر کینال ریسٹ ہاوس میں پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا‘ جاوید علی ہاشمی نے قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں