بھکر پولیس کو پرانی یونیفارم کی جگہ نئی یونیفارم فراہم کر دی گئی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 16:32

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) ڈیڑھ صدی بعد ضلع بھکر میں بھی پولیس کی یونیفارم تبدیل پرانی یونیفارم کی جگہ نئی یونیفارم فراہم کر دی گئی تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس کی ڈیڑھ صدی سے موجود یونیفارم تبدیل کر کے نئی یونیفارم مہیا کی گئی لیکن ڈسٹرکٹ بھکر سمیت دیگر اضلاع کو نئی یونیفارم محکمانہ طور پر نہیں دی گئی تھی جس پر یہاں پولیس پرانی یونیفارم میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی گزشتہ روز دریاخان کے دونوں تھانہ جات سمیت ضلع بھر کے پولیس افسران و اہلکاران کو تبدیل شدہ نئی یونیفارم مہیا کر دی گئی ہے جس کے بعد سے انہوں نئی یونیفارم پہن کا اپنے فرائض منصبی ادا کرنا شروع کر دئیے ہیں

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں