ضلع بھکر میں سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی کے قیام سے تھانوں میں غریب اور مظلوموں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں مددملے گی

ڈی پی او بھکر خالد مسعود چوہدری کی سی پی ایل سی کے جملہ ارکان کے اعزاز میں دئیے گئے پرتکلف عشائیہ کے موقع پر گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 22:55

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) ضلع بھکر میں سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی(CPLC) کے قیام سے تھانوں میں غریب اور مظلوموں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں مددملے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈی پی او خالد مسعود چوہدری نے علامہ قلب محمد علی ہاشمی ممبر سی پی ایل سی کی طرف سے مقامی ہوٹل میں سی پی ایل سی کے جملہ ارکان کے اعزاز میں دئیے گئے پرتکلف عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسی پی ایل سی کے نومنتخب چیئر مین حاجی شیخ محمد ایوب،جنرل سیکرٹری رانامحمد حنیف خان،شیخ محمد یوسف ،ملک عنصر اقبال چھینہ ،رفیق احمد خان نیازی، مجتبی مزمل کھچی ایڈووکیٹ، اظہر شبیر راؤ،عاشق کھوکھر،شیخ انتظارحسین،محمدافضل خان، محمدنعیم گادی،رانا انتظاراحمد اور سی پی ایل سی کے دیگر ممبران کے علاو ہ ایکسین واپڈا محمد منور خان، ڈسٹر کٹ آکائونٹ آفیسر شاہد حسن خان نقوی، ڈ ی ایس پی صدر اسد خان،ڈی ایس پی ہیڈکوآرٹر قلب عباس خان، ڈی ایس پی اکرم خان ،میڈیا اور انجمن تاجران کے نمائندوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے، خالد مسعود چوہدری نے کہاکہ پورے اخلاص کی ساتھ سی پی ایل سی کے ممبران کا انتخاب کیا ہے اور میر ی اس میں قطعی طور پر کوئی ذاتی پسند یا نا پسند شامل نہیں ،انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں ہونے واکے روز مرہ کے جھگڑوں کو بروقت حل نہ کیا جائے تو وہ بعد میں انتہائی پیچیدہ شکل اختیار کرت ہیں جس سے نہ ہصرف پولیس کا وقت جائع ہوتا ہے بلکہ عدالتوں پر بھی مقدمات کا بوتجھ بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں سی پی ایل سی اور مصالحتی کمیٹیاں عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے میں اور بروقت عوامی مسائل کے حل میں پولیس کی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں ، انہوں نے کہاکہ سابق سٹی پولیس اسٹیشن بھکرمیں سی پی ایل سی کا دفتر قائم کیا جائے گا ممبران لوگوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے جتنا وقت دیں گے یہ ادارہ اتنا فعال ہوگا،اس موقع پرسی پی ایل سی کے نومنتخب چیئر مین حاجی شیخ محمد ایوب اورجنرل سیکرٹری رانامحمد حنیف خان اپنی پوری ٹیم کی طرف سے ڈی پی او خالد مسعود چوہدری کو یقین دہانی کروائی کہ وہ سی پی ایل سی کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آپ کی سرپرستی میں عوام الناس کو بلاامتیاز بھر پور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے،تقریب کے آخر میں علامہ قلب محمد علی ہاشمی ممبر سی پی ایل سی نے دعاکرائی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں