بھکر،تعلیم کے فروغ کے بغیر کسی بھی خطے کی ترقی ناگزیر ہے،عامر عنایت خان

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی علم دوستی کی بدولت گراس روٹ لیول پر بچوں کے حوصلے بلند ہوئے ، ممبر صوبائی اسمبلی

جمعہ 18 اگست 2017 21:01

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) تعلیم کے فروغ کے بغیر کسی بھی خطے کی ترقی ناگزیر ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب میںشہباز شریف کی علم دوستی کی بدولت گراس روٹ لیول پر بچوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ مزوں کیلئے نہیں بلکہ بھکر کی عزت اور ترقی کیلئے ایم پی اے بنا ہوں ۔ بھکر میں عوام کی خدمت اور ضلع کی ترقی کی روایت رکھ دی ہے اور اب جو بھی آئے گا عوام کی خدمت کریگا‘ یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں وزیر اعلیٰ کے ادبی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلباء وطالبات میں 14لاکھ کے نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی ای او ایلمنٹری ملک سعد رسول ‘ ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری مسز سیما ظفر‘ڈپٹی ڈی ای اوڈاکٹر منیر حسین کلو ‘بچوں کے والدین اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک وقوم کا بہت بڑا سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ‘ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی علم دوستی اور شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کی بدولت گراس روٹ لیول پر بچوں کے چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیا جارہا ہے اور ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں چاہے انہوں نے تعلیمی میدان میں یا ادبی سرگرمیوں میں پوزیشنیں لینے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت پنجاب کی طر ف سے خطیر رقوم وقف کی ہیں اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت پنجاب بچوں کی ہر مثبت سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے اور اسے سراہتی ہے انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ ضلع بھکر میں تعلیمی پسماندگی کو ختم کیا جائے اور جس کیلئے میں نے اب تک حلقہ کے پنتالیس سکولوں کو اپ گریڈ کروایا ہے کیونکہ بھکر کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات سے بھرپو فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ان کی تعلیم وتربیت پر بھوپور توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہو ہائیر سکینڈری کا درجہ دلوا دیا ہے او رجلد ہی اس میں انٹر کی کلاسز کا اجراء کردیا جائیگا اور اسی طرح کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلع میں ہاکی ‘ کرکٹ اور فٹبال کے تین نئے اسٹیڈیم ستمبر تک کھلاڑیوں کے حوالے کیا جائیں گے اس کے علاوہ جمیل اسٹیڈیم میں فٹبال اور جمنیزیم میں کرکٹ گرائونڈ میں انٹرنیشنل سطح کی فلڈ لائٹس لگائی جارہی ہیں اور اسی طرح شہباز اسٹیڈیم کے نئے جمنیزیم میں سنتھیکٹکس ٹرف بچھائی گئی ہے جو کہ پنجاب کے صرف پانچ اضلاع میں ہے اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی معلومات میں اضافہ کرنے کیلئے ای لائبریری بھی مکمل ہوچکی ہے جسے جلد ہی کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا جائیگا اس کے علاوہ عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے چھ سو ملین روپے کی لاگت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام بھی جاری ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھکرمیں علیحدہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں اور سرائے مہاجر کے مقام پر تین سو ایکڑ رقبہ پر انڈسٹریل زون قائم کیا جائیگا جس سے ضلع بھکر میں بے روزگاری میں قابو پانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کوٹلہ جام اسٹیشن کو جنکشن کا درجہ دیا جارہا ہے جہاں سے ایک ریلوے ٹریفک ڈیرہ اسماعیل خان ‘ژوب کوئٹہ اور گوادر تک ریلوے ٹریک بچھایا جائیگا۔

اور اس بھی ضلع بھکر کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اس موقع پر ڈاکٹر منیر حسین کلو نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی علم دوستی کا ثبوت ہے کہ انہوں نے مرکز ‘ تحصیل اور ضلع سطح پر ہونیوالے اردو انگریزی تقریری او رمضمون نویسی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کیلئے 14لاکھ کی خطیر رقم فراہم کی ہے جس سے دوسرے بچوں میں بھی مقابلے کا رجحان بڑھے گا تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈر بچوں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے ‘ بعد ازاں ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے جھنگ موڑ پر ریسکیو1122کے دفتر کے قریب پندرہ لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے ٹوائلٹ بلاک کا افتتاح کیا اس مو قع پر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین رانا محمد حنیف خاں کونسلر ملک عاشق حسین کھوکھر‘ چوہدری شاہد محمود‘ ظفر علی بھٹی ‘ ایکسین بلڈنگ توصیف‘ سب انجینئر سجاد مہدی اور دیگر افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں