بھکر، 70ویں یوم آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر مہمان خصوصی تھے

پیر 14 اگست 2017 22:17

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) وطن عزیز پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے عظیم الشان موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروقار تقریب ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد کی گئی جس میںڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر مہمان خصوصی تھے۔اس عالیشان تقریب میں سینیٹر محمد ظفراللہ خان ڈھانڈلہ،وفاقی پارلیمانی سیکریٹری امور داخلہ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ،ایم پی ایز عامر عنایت خان شہانی،غضنفرعباس چھینہ اورامیر محمد خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی پی او خالد مسعود ،اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،اے ڈی سی جی کریم بخش،اے سی بھکر عمر فاروق ،ضلعی امن کورکمیٹی کے معززاراکین،میڈیا کے نمائندگان ،سرکاری محکموں اورتعلیمی اداروں کے سربراہان ،ماہرین تعلیم،عمائدین شہر،مختلف شعبوں کی سرکردہ خواتین ،اساتذہ کرام اورطلباء وطالبات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں8بج کر58منٹ پر سائرن بجایا گیاجس کے بعد پرچم کشائی کی گئی ۔قومی ترانہ اورگارڈآف آنر پیش کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشن یوم آزادی تمام اہل وطن کو اس عظیم قومی دن کی خوشیوں میں شریک کرنے ،وطن عزیز سے محبت کے جذبہ کو فروغ دینے اورقومی تعمیروترقی کیلئے شبانہ روز محنت کرنے کے عہد کی تجدید کاموقع ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جشن یوم آزادی کی خوشی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھکر میں تمام نابینا افراد کو ان کے گھروںپر پھلوں کے ساتھ ہدیہ تبریک اورنیک خواہشات کے پیغامات ارسال کیے گئے ہیں جبکہ دیگر معذورافراد کو بھی مٹھائیاںاورگلدستے بھجوائے گئے ہیں۔اسی طرح جیل کے قیدیوںکو پھلوںاورضرورت کی چیزوںپر مشتمل تحائف ،دارالامان میں مقیم خواتین کیلئے ضرورت کی چیزیںفراہم کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیںبھکرمیں تمام بیوگان کو 2ماہ کیلئے آٹے کے تھیلے بھجوائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جشن یوم آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ اس روایت کابنیادی مقصد معاشرے کے دکھی افرادکیلئے جذبہ خدمت وایثار کو فروغ دیناہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پاکستان کاقیام ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں کے باعث عمل میں آیااوراس کے استحکام وسا لمیت اورترقی وخوشحالی کیلئے بھی اسی جذبہ قربانی اورجہد مسلسل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی تعمیر وترقی کیلئے تعلیمی ترقی لازمی امر ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں مردوخواتین کے تمام کالجز میں ایم ایس سی کی کلاسز جلد شروع کی جارہی ہیںجو 6مضامین میں ہونگی۔اسی طرح ضلع میں پہلی دفعہ اولیول اوراے لیول کلاسز یکم ستمبر سے ڈی پی ایس میںشروع کردی جائیںگی جس کی بدولت بچوں کو تعلیمی اعتبار سے بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ سرائے مہاجر کے مقام پر یونیورسٹی آف بھکر اورانڈسٹریل اسٹیٹ بنے گی جبکہ اسی مقام پر نیو بھکر سٹی کامنصوبہ زیر غورہے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے مزید کہاکہ تھل آرٹس کونسل بننا شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے اس موقع پر اعلان کیاکہ 18سال سے زائد عمر کے ٹانگوں سے معذورافراد کو روزگار کیلئے موٹرسائیکل رکشادیے جائیںگے جبکہ 1900بیوہ خواتین کوروزگار یاقرضہ کی سہولت دی جائے گی۔

تقریب سے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری امور داخلہ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ،ایم پی ایز عامر عنایت خان شہانی،غضنفرعباس چھینہ اورامیر محمد خان ،ڈی پی او خالد مسعود اوراے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ تعمیر واستحکام پاکستان ہماری منزل ہے جس کے حصول کیلئے ہم سب کو بحیثیت قوم جذبہ حب الوطنی سے کام کرناہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری قومی تاریخ ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں اورعمل پیہم کی داستانوںسے بھری پڑی ہے جن کے باعث مملکت خدادادپاکستان کاقیام عمل میںآیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف کی قربانیوں اورزریںاصولوں سے ہمیںیہ درس ملتاہے کہ بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہ کیاجائے ۔مقررین نے کہاکہ نئی نسل کو اکابرین تحریک پاکستان اورقومی مشاہیرکے کارناموں سے آگاہ کرناہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیمی میدان میںخاطر خواہ ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان تعلیم یافتہ بن کر قومی تعمیرواستحکام کیلئے ہراول دستے کاکردار بخوبی اداکرسکیں۔تقریب کے دوران وفاقی پارلیمانی سیکریٹری امور داخلہ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ،ایم پی ایز عامر عنایت خان شہانی اورغضنفرعباس چھینہ نے سی ای او ایجوکیشن بابر مختار کے ہمراہ ضلع ،سرگودہا بورڈاورپنجاب کی سطح پر پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات میں اسناد توصیف تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں