بھکر،جشن یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سویٹ ہوم میں تقریب کاانعقاد

پیر 14 اگست 2017 22:17

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) جشن یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سویٹ ہوم میںضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام تقریب کاانعقاد کیاگیا۔اس تقریب کے نگران ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر(سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے بتایا کہ جشن آزادی کی خوشی میں سویٹ ہوم کے بچوں میںمٹھائی اورمشروبات تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج سویٹ ہو م نے محکمہ بہبودآبادی کے افسران کو بچوں کی تعلیم وتربیت اورقیام وطعام کے انتظامات کے بارے میں بتایا ۔

اس موقع پر افسران نے ملی نغمے پیش کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔قبل ازیں مذکورہ ضلعی دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں افسران وعملہ نے شرکت کی۔جشن یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹاگیااورمٹھائی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں