ْلیہ میں پنچائیت کا ایک اور کالا فیصلہ، پسند کی شادی کرنے پر بھائی کی سزا بہن کو دیدی گئی

جمعرات 27 جولائی 2017 17:48

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) لیہ میں پنچا ئیت نے ایک اور کالا فیصلہ کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنے پر بھائی کی سزا بہن کو دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کی تحصیل کر و ڑ لعل عیسن کے نوا حی علا قہ واڑہ سیہڑان میں ایک اور حوا ء کی بیٹی ظلم کی بھینٹ چڑ ھ گئی ،پو لیس ذرائع کے مطا بق عثما ن ولد عبدا لر شید نے رقیہ دختر ملک افضل کی بیٹی سے پسند کی شا دی کی تھی فیصلہ کر نے کے لئے پنچا ئیت بٹھا ئی گئی جس پر پنچا ئیت نے فیصلہ کر تے ہو ئے پسند کی شا دی کر نے والے عثما ن کی بہن شا ہین کو بیو ی رقیہ کے بھا ئی ارشد کو رشتہ دینے کا فیصلہ سنا دیا جس پر کم سن شا ہین کا نکا ح ارشد ولد محمد افضل سے کر دیا گیا جس کی عمر تقریبا 13 سے 14سا ل ہے ۔

ارشد کا نکا ح عتیق الرحمن نکا ح خواں نے پڑھا یا جس کی رخصتی 24جو لا ئی کو ہو نا تھی لیکن ونی کی خبر پھیلنے پر رخصتی روک دی گئی۔

(جاری ہے)

پو لیس نے نکا ح خواں سمیت 16افراد جس میں 8نا مزد اور 8نا معلو م افراد کیخلا ف مقد مہ درج کرلیا ہے ۔جس میں سے نکاح خوا ں عتیق الرحمن، بلا ل احمد اور جہا نگریر سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ نکا ح خوا ں سے رجسٹر سمیت تما م سا ما ن قبضے میں لے لیا گیاہے، مز ید گرفتا ریو ں کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نکا ح 20تا ریخ کو ہو ا اور ہمیں گز شتہ روز کیس رپور ٹ ہو ا ہم نے مقد مہ درج کر کے کار روا ئی شر وع کر دی ہے جلد تما م ملز ما ن کی گرفتاری عمل میں لا ئی جا ئیگی ۔نکا ح خوا ں عتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ مجھے معلو ما ت نہیں تھی کہ ان کا مسئلہ ہے میں گیا ان کی تصد یق کی انکی عمر انکے والد ین اور گوا ہوں نے عمر بتا ئی تب میں نے انکا نکا ح درج کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں