بھکر،محکمہ تعلیم کے جملہ دفاتر میں عواکو ریلیف کی فراہمی افسران اور دفتری عملہ کی ذمہ داری ہے،چوہدری بابر مختار

س سلسلہ میں کسی قسم کے تساہل اور کسی قسم کی غفلت قطعاً برداشت نہیں کیا جائیگا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

جمعرات 20 جولائی 2017 23:03

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) گڈ گورننس پالیسی کے عین مطابق ضلعی محکمہ تعلیم کے جملہ دفاتر میں عوام الناس اور اساتذہ کو حقیقی ریلیف کی فراہمی افسران اور دفتری عملہ کی اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے افسران اورعملہ کی دفاتر میں بروقت حاضری اور عوام الناس کیلئے دستیابی لازمی امر ہے ‘اور اس سلسلہ میں کسی قسم کے تساہل اور کسی قسم کی غفلت قطعاً برداشت نہیں کیا جائیگا‘ یہ بات ضلع بھکر میں نئے تعینات ہونیو الے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری بابر مختار نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے آفس میں ماتحت افسران اور دفتری عملہ سے تعارفی گفتگو کرتے ہوئے کہی ‘ اس موقع پر ڈی ای او ایلمنٹری ملک سعد رسول ‘ ڈی ای او زنانہ مسز صابرہ سطانہ ‘ ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری مسزسیما ظفر ‘ ڈپٹی ڈی ای او تحصیل بھکر مسز صوفیہ نورین‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد سلیم کاظمی ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ پلاننگ محمد طیب طارق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیٹی گیشن محمد طارق ریاض کھوکھر‘ رانا محمد اکرم ‘ محمد طارق مسعود ‘ سید خاور محمودد شاہ ‘ امیر شاہد‘ قادر اسلم ‘ نعیم اختر اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ڈی ای او ملک سعد رسول نے نئے آنے والے سی ای او کو ضلع میں ہونے والی حالیہ ایجوکیٹر کی جملہ کیٹگری کی ریکٹروٹمنٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ گریڈ14ایس ای ایس ای کی بھرتی کا تمام پراسس مکمل ہو چکا ہے اور ایک دو روز میں ایجوکیٹرز کو آرڈر جاری کردیئے جائیں گے جب کہ گریڈ9ای ایس ای پر تھرڈ ویلی ڈی ایشن پارٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پراسس جاری ہے مکمل ہوتے ہی آرڈر جاری کردیئے جائین اور گریڈ 16ایس ایس ای کے آرڈر جاری ہو چکے ہیں اور ان کی ضلع بھکر کے ملحقہ اضلاع میںٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے ا سکے علاوہ اے ای او کی بھرتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں ٹریننگ کا مرحلہ جاری ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ اینڈ پلاننگ نے ضلع بھر کے سکولوں میں جاری تعمیراتی سکولوں کی پراگرس اور فنڈز بارے تفصیلی بریفنگ دی جب کہ اسسٹنٹ لیٹیگیشن نے ضلعی محکمہ تعلیم سے متعلقہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت کیسوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او کو بتایا گیا کہ اس وقت ضلع بھکر پنجاب میں چیف منسٹر روڈ میپ کی رینکنگ کے حوالہ سے پنجاب بھر میںاکیسویں نمبر پر ہے ۔ بعد میں سی ای او نے اپنے کمپلیکس کے کلیریکل سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین سے تعارفی میٹنگ او رکہا کہ ان دفاتر کے نگہبان اصل میں آپ لوگ ہیں کیونکہ افسران تو آتے جاتے رہتے ہیں قبل ازیں نئے آنے والے سی ای او ایجوکیشن چوہدری بابر مختار نے بتایا کہ وہ اس سے قبل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول 74جے بی فیصل آباد میں بطور پرنسپل کام کر رہے تھے اور اس سے پہلے وہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ منڈی بہائو الدین اور جہلم میںبحیثیت ای ڈی او ایجوکیشن کام کر چکے ہیں اور ضلع چکوال میں بطور ڈی ای او سکینڈری بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں