تحصیل میونسپل کمیٹی بھکر کا مالی سال 2017-18کا 24کروڑ 11لاکھ سے زائد مالیت کا ٹیکس فری بجٹ کثرت رائے سے منظور

جمعہ 14 جولائی 2017 22:04

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) تحصیل میونسپل کمیٹی بھکر کا مالی سال 2017-18کا 24کروڑ 11لاکھ سے زائد مالیت کا ٹیکس فری بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ، اپوزیشن اراکین کی ہنگامی آرائی اور اجلاس کا بائیکاٹ کر کے چلے گئے ،تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل کمیٹی کے ہال میں بجٹ اجلاس زیرصدارت کنوئینررانا محمد حنیف خاں منعقد ہوا جس میں اپوزیشن ارکان سمیت میونسپل کمیٹی کے جملہ وارڈوں کے کونسلروںکی کثیرتعدادنے شرکت کی، چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی بھکرعبدالرحمن خان ڈھانڈلہ نے سالانہ بجٹ2017-18کی منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا۔

تحصیل میونسپل کمیٹی کے سالانہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئی22کروڑ90لاکھ82ہزارروپے رکھے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات بشمول سائراخراجات،بل بجلی،گورنمنٹ اخراجات،چندہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کیلئیدوکروڑ70لاکھ50ہزارروپے مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی بھکرعبدالرحمن خان ڈھانڈلہ نے کہاکہآج کا دن میرے لیے بے بے حد مسرت و اعزاز کی بات ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے میونسپل کمیٹی بھکر کیلئے نئے مالی سال 2017-18کا بجٹ پیش کر رہاہوں ‘ یہ پہلا مکمل بجٹ ہے اس سے قبل چھ ماہ کے مختصر عرصہ کیلئے بجٹ پیش کیا گیاتھا انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران کم وسائل کے باوجود بے شمار مسائل سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے اور اس مختصر عرصہ کیلئے آپ سب گواہ ہیں کہ کس طرح ہم نے تمام تر مشکلات کے باوجود ہم نے اس شہر کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی کام شروع کروائے ہیں انہوںنے کہا کہ یہ سب خدائے بزرگ و برتر کے فضل وکرم سے ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہے اور سخت مالی حالات کے باوجود نہ تو کوئی نیا ٹیکس لگایا گیا ہے اور نہ ہی نفاذ شدہ ٹیکسوں میں کوئی اضافہ کیا گیاہے یہ ایک آزمائشی کام ہے جس کیلئے مجھے آپ کا تعاون ہر وقت درکار ہے ‘ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ حسب سابق مجھ سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے اور میری طرف سے آپ کیساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا ،انہوں نے کہاکہ سالانہ بجٹ میں غیر ترقیاتی ا خراجات کوکم ازکم سطح پررکھتے ہوئے ترقیاتی عمل کیلئے زیادہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے تمام وارڈوں پر یکساں توجہ دی جارہی ہے تاکہ اس شہر کے مسائل کواپنے محدود وسائل کے رہتے ہوئے حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سابقہ ٹی ایم اے بھکر کی ذمہ داریوں کی فہرست حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے اس سلسلہ میں گورنمنٹ کے فیصلہ کے مطابق عمل کیا جائے گا اور وہ بجٹ کا حصہ تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ مالی حالات میں چیئرمین میونسپل کمیٹی بھکر کا عہدہ ایک کڑی آزمائش ہے جسے نمٹنے کیلئے سخت محنت سے کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا کام صرف اور صرف شہر کی عوام کی خدمت کرنا ہے اورر اس شہر کی تعمیروترقی ہمارا بنیادی مقصد ہے ‘ اس لیے تمام معززممبران میونسپل کمیٹی جو کہ اپنے اپنے وارڈز کے نمائندہ ہیں ان کی راہنمائی ومعاونت کیساتھ ہی ان مقاصد کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے مجھے امید ہے کہ آپ معزز ممبران اس سلسلہ میں میرے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے ‘ انہوں نے کہا کہ بھکر شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج سسٹم کی بحالی ہے جس کیلئے ایک ڈی سیلٹنگ مشین خرید جارہی ہے تاکہ بھکر شہر کی سیوریج لائنوں کو چلوایا جا سکے انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی بحالی کیلئے دستیاب فنڈز میں سے کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکاران میونسپل کمیٹی بھکر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے محنت کرکے بجٹ مرتب کیا اور میں اہلیان بھکر سے بھی توقع رکھتا ہوں کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

بجٹ تقریر کے بعد کنوینئر نے پیش کردہ بجٹ 2017-18کی منظوری کیلئے ایوان سے رائے لی تو اکثر ممبران نے اس کے حق میں رائے دی جس کے بعد کنوئینررانا محمد حنیف خاں تحصیل میونسپل کمیٹی بجٹ2017-18کوکثرت رائے سے منظورکرتے ہوئے اجلاس کوغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔قبل ازیں بجٹ تقریر سے پہلے اپوزیشن ارکان نے کنوینئر سے بات کرنے کیلئے وقت مانگا جبکہ اس وقت بجٹ تقریر شروع ہوچکی تھی اس لئے وقت نہ ملنے پراپوزیشن ارکان نے ڈیکس بجائے، نعرہ بازی کی اور بعد میں بائیکاٹ کر کے ایوان سے چلے گئے ۔بجٹ اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھکر ضیغم مہدی،بجٹ آفیسر فرخ مگسی،اکائوٹنٹ نگاہ حسین خان،ملک جاوید ہیڈکلرک اور لائٹ انسپکٹر شیخ محمد دین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں