بھکر:بھکر کی ترقی کیلئے پوری سنجیدگی اوراخلاص سے کام کیا ہے، سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ

اپنی سینیٹر شپ کے عرصہ میں اب تک صرف انرجی کے شعبہ میں 5ارب روپے سے زائد کے منصوبے مکمل کروا چکا ہوں ‘ عوام سے کیا گیا ہروعدہ پورا کرینگے،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر کا بھکر گرڈ اسٹیشن پر11کے وی پیر اصحاب‘ عنایت آباد چوبارہ فیڈرکے افتتاح کے موقع پر گفتگو

جمعرات 13 جولائی 2017 20:43

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) بھکر کی ترقی کیلئے پوری سنجیدگی اوراخلاص سے کام کیا ہے اپنی سینیٹر شپ کے عرصہ میں اب تک صرف انرجی کے شعبہ میں 5ارب روپے سے زائد کے منصوبے مکمل کروا چکا ہوں ‘ عوام سے کیا گیا ہروعدہ پورا کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار ڈھانڈلہ گروپ کے سربراہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے بھکر گرڈ اسٹیشن پر11کے وی پیر اصحاب‘ عنایت آباد چوبارہ فیڈر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ چوبارہ فیڈر کے چالو ہونے کے بعد علاقہ کچہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے آج کے دور میں بجلی ہر گھر کی ضرورت ہے اور ا سکے بغیر کوئی کام مکمل نہیں ہوتا‘ انہوں نے کہا کہ میں نے اور ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ضلع بھکر کی سینکڑوں آبادیوں کو اربوں روپے کے فنڈز سے بجلی کی نا صرف فراہمی یقینی بنائی بلکہ گرڈ اسٹیشنوں میں توسیع‘ نئے گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر ‘ نئے فیڈر اور نئی سپلائی لائنوں جیسے منصوبے مکمل کروائے جن پر پانچ ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں اور آج چوبارہ فیڈر جس کا افتتاح کیا جارہا ہے اس پر 6کروڑ18لاکھ لاگت آئی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ بھکر کی ترقی صرف چند سڑکیں بنانے سے نہیںہوتی بلکہ اس کیلئے اب عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت تھی بدقسمتی سے ماضی میں ان شعبوں پر کام نہیں کیا گیا اور دیگر تمام شعبوں کو بھی نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم نے جہاں کالجوں کی ضرورت تھی وہاں نئے کالجز بنائے جہاں سڑکوں کی ضرورت تھی وہاں نئے کارپٹ روڈ اور جہاں صحت کے حوالے سے ضرورت تھی وہاں نئے بی ایچ یو بنوائے ‘ بجلی کے شعبوں میںآج کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ سب کام مکمل کروائے جن کی اشد ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ جہاںان نئے فیڈرز کے لگانے سے مضافاتی علاقوں میں جہاں عوام الناس کو گھنٹوں بے جا لوڈ شیڈنگ‘ بجلی کی ٹرپننگ جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا انہیں اب اس سے نجات مل جائے گی۔

(جاری ہے)

ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے کہا کہ چوبارہ فیڈر چلنے سے پیر اصحاب اور عنایت آباد فیڈر پر لوڈ کم ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم سیاست عوامی خدمت کیلئے کرتے ہیں اور عوام کی بہتری کیلئے بنائے گئے منصوبوں کی عملی تکمیل پر یقین رکھتے ہیں اور جو لوگ اخبارات میں سستی شہرت کیلئے بیان بازی کرتے ہیں کہ بر سراقتدار گروپ نے کون ساترقیاتی منصوبہ مکمل کروایا ہے تو عوام منصف ہیں کہ مخالفین کے سولہ سالہ دور میںکوئی ایسا منصوبہ مکمل نہ ہوا جو ہمارے چار سالہ دور میں اربوں روپے کی لاگت سے شعبہ تعلیم ‘ صحت‘ مواصلات اور بجلی جیسے شعبوں میں بڑے منصوبے مکمل ہوئے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمیں اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ منصب دلایا ہے ان کا ہم پر حق ہے کہ ہم ان کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں ناکام کہنے والے اپنے سولہ سالہ اقتدار کا حساب عوام کو دیں اورہمارا چار سالہ دور اقتدار عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ضمیر مطمئن ہے اور ہم عوام کے سامنے سرخرو ہیں۔

اس موقع پر ایکسین واپڈا منور خان‘ سابق ایکسین واپڈا عصمت اللہ خان اور ایس ڈی او کنسٹرکشن محمد بلال سامٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجوہ دور حکومت میں جتنے بجلی کے ضلع بھکر میں منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی اور اس تمام تر کام کا سہرا سینیٹر ظفر اللہ ڈھانڈلہ کے سر ہے جو بھکر کے عوام سے محبت جو بھکر کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جن کی کاوش سے اربوں روپے کے فنڈز ضلع بھکر کو بجلی کے شعبہ میں میسر ہوئے جس سے ہمارے فیڈر اپ گریڈ ہوئے بھکر سٹی داجل ‘ پیر اصحاب ‘ جہان خان اور سرائے مہاجر بھی نئے فیڈر بنے جس سے ان علاقوں میں پائے جانے والے اوور لوڈ جیسے مسائل حل ہوئے اس سے پہلے اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہمیں بار بار فیڈرز کو بند کرنا پڑتا تھا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بھی بھکر کے عوام کو سامناتھا اور اب یہ تمام مسائل حل کی جانب بڑھ رہے ہیں اسکے علاوہ بھکر سب ڈویژن اور منکیرہ سب ڈویژن کا بھی جلد افتتاح کردیا جائیگا جس سے بجلی کے صارفین کوان کی دہلیز پر انکے مسائل حل ہونگے اسی طرح دریاخان ‘ جنڈانوالہ سب ڈویژن بھی بنائے جارہے ہیں جس سے واپڈا بھکر کو عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں عوام کو آسانیاں فراہم ہورہی ہیں ۔

قبل ازیں سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے چوبارہ فیڈر کا فیتہ کاٹ کے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ایکسین واپڈا محمد منور خان ‘ ایکسن واپڈا دریاخان عصمت اللہ خان‘ ایس ڈی او کنسٹرکشن محمد بلال اقبال سامٹیہ ‘شیخ محمد سہیل کامران آر ای گرڈ بھکر‘ خاور عباس ایس ڈی او دریاخان‘ کونسلر اشفاق کامران ،ظفربھٹی ‘طارق سلیم ‘ رانامحمدانوراختر‘ ایل ایس ون کنسٹرکشن طارق سلیم ‘ عدنان رشید اور محمد دلاور خان کے علاوہ واپڈا اہلکار اور دیگر معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں