بھکر، نوجوانوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، رانا محمد حنیف خاں

جمعرات 15 جون 2017 22:28

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) نوجوانوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، یہ بات ایس ایچ ا وسٹی آصف خان نے دوسرے سالانہ رانا محمد حنیف ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر صدر انجمن تاجران و وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بھکر رانا محمد حنیف خاں ، صدر انجمن شہریان رانا محمد شہزاد، محمداسلم غوری ،شیخ محمدعبداللہ ،رائو محمد افضل ، صغیر ثوبی ، رانا خالد محمود،آدم خان اور دیگر بھی موجود تھے، آصف خان نے کہا کہ ، کھیل جہاں ہمارے نوجوانوں کی جسمانی تندرستی رکھتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہیں منشیات اور دیگربرائیوں سے دور رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں اس موقع پر انہوں نے رانا محمد حنیف کی ضلع بھکر میں کھیلوں کے فروغ کے حوالہ سے گرانقدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر رانا محمد حنیف نے کہا کہ بھکر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں او رہماری کوشش ہے کہ بھکر کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع فراہم کر سکیں، انہوں نے کہا کہ محلہ جامعہ رشیدیہ میں کھیلے جانے والے ڈبل وکٹ کے اس ٹورنامنٹ میں بھکر سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والی 60کرکٹ کلبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا قبل ازیں مہمان خصوصی سے دونوں ٹیموں کو تعارف کروایا گیا فائنل میچ فہیم کرکٹ کلب بھکر اور شہریار کرکٹ کلب بھکر کے درمیان کھیلا گیا جس میں فہیم کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کرکے دوسرے سالانہ رانا محمد حنیف ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیتی اس موقع پر ایس ایچ او سٹی آصف خان نے جیتنے والی ٹیم کو اپنی جیب سے پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا بعد میں کھیلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں