بھکر، حکومت پنجاب نے رمضان میں مدنی دسترخوان سکیم متعارف کراکے غریب دوستی کاثبوت دیاہے،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر

جمعرات 15 جون 2017 22:28

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں مدنی دسترخوان سکیم متعارف کراکے غریب دوستی کاثبوت دیاہے اوراس سکیم کے تحت ضلع بھرمیں مدنی دسترخوان کے مقامات پرغریب روزہ داروںکومفت افطار کی سہولت میسرآئی ہے۔انہوں نے یہ بات گذشتہ روز جامع مسجد فیضان مدینہ عیدگاہ جنوبی میں مدنی دستر خوان پر افطار میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق اوراے ڈی سی جی کریم بخش بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ مدنی دسترخوا ن کے منتظمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ مدنی دسترخوان ایک فلاحی اقدام ہے جہاں غریب روزہ داروں کو مفت افطار کی معیاری سہولت میسرآئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فلاح انسانی کے جذبہ سے سرشارافراد معاشرے کیلئے قیمتی اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں اوروہ دوسروں کیلئے باعث تقلید بھی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مدنی دسترخوان کے منتظمین کے جذبہ انسانی خدمت کوسراہااورکہاکہ معاشرے کے مخیر افراد کو اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں