بھکر، رواں فلڈ سیزن کیلئے کینال ڈویژن میں فلڈ ایمرجنسی سینٹر قائم کردیاگیاہے،ایکسین

جمعرات 15 جون 2017 22:28

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء)ایکسین بھکرکینال ڈویژن نے بتایاہے کہ رواں فلڈ سیزن کیلئے بھکرکینال ڈویژن میں فلڈ ایمرجنسی سینٹر قائم کردیاگیاہے جو انکے دفتر سے ملحقہ ٹیلی گراف آفس میں ٹیلیفون نمبر 0453-9200017پر کام کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ سینٹر پندرہ (15)جون سے فلڈ سیزن کے اختتام تک کام کرے گا۔ایکسین نے مزید بتایاکہ مذکورہ سینٹر میں ڈیوٹی کیلئے مطلوبہ عملہ کو متعین کردیا گیا ہے جو مقررہ اوقات میں ڈیوٹی پر موجودہوگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں