بھکر, ڈی پی ایس میں ستمبرسے اولیول کلاسز کااجراء کیلئے انتظامات کوایگزیکٹوکمیٹی کی معاونت سے حتمی شکل دی جارہی ہے،سید بلال حیدر

پیر 12 جون 2017 23:25

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر /چیئرمین بورڈآف مینجمنٹ ڈسٹرکٹ پبلک سکول (ڈی پی ایس) سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ڈی پی ایس میںآئندہ ستمبرسے اولیول کلاسز کااجراء کیاجارہاہے جس کیلئے انتظامات کوایگزیکٹوکمیٹی کی معاونت سے تیز رفتار اندازمیں حتمی شکل دی جارہی ہے۔انہوں نے اس امر کاانکشاف ڈی پی ایس کے انتظامی امورکے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی پی ایس کے وائس چیئرمین/اے ڈی سی جی کریم بخش اورسکول کے پرنسپل بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ اولیول کلاسز کاآغاز ڈی پی ایس کے نیوکیمپس میں کیاجائیگااوراولیول میں بچوں کو کیمبرج یونیورسٹی کاسلیبس پڑھایا جائیگا۔انہوں نے اولیول میں اپنے بچوں کوداخلہ دلوانے کے خواہشمند والدین سے کہاکہ ادارہ کے پرنسپل سے رابطہ استوار رکھاجائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اولیول کلاس کیلئے اعلیٰ پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل ٹیچرز رکھے جائیںگے۔یہ بھی بتایا گیاکہ اولیول میں14سی16سال تک عمر کے ذہین بچے داخلہ لے سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اجلاس میںڈی پی ایس کے انتظامی امور پر عملدرآمد کاجائزہ لیااورپرنسپل کو ہدایت کی کہ جملہ زیر عمل امور کو معیاری اورتیز رفتار اندازمیںمکمل کیاجائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں