بھکر،موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک جاں بحق، 2زخمی

اتوار 11 جون 2017 18:20

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ایک جاں بحق 2زخمی ہسپتال منتقل کلو ر کو ٹ پر روڈ ڈگر انگرا ء اڈا کے قریب لنگ روڈ سے نکلنے والی ٹریکٹر ٹرالی سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 7سالہ محمد ارسلان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ محمد محسن ،محمد راشد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال دریا خان پہنچایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر ریفر کر دیا گیا عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار دریا خان سے حسن شاہ گھر کی جانب جا رہے تھے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی چک نمبر 6لنگ روڈ سے مین روڈ پر چڑھنے کے دوران لاپروائی سے سامنے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کاخیال نہ کیا جس کے باعث خوفناک واقعہ رونما ہوا ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ صدر نے ضروری کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں