بھکر میں ٹرک کی رکشہ کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 10 جون 2017 11:17

بھکر میں ٹرک کی رکشہ کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے
بھکر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2017ء) بھکر میں ٹرک کی رکشہ کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بھکر لیہ روڈ پر پیر اصحاب کے قریب ٹرک کی ٹکر سے رکشہ میں سوار دو افراد موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں