بھکر،حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکولوں کوکھولنے والے سربراہان کے خلاف بلاامتیاز کاررائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملک محمدمسعود ندیم

بدھ 7 جون 2017 23:21

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء)حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکولوں کوکھولنے والے سکولوں کے سربراہان کے خلاف بلاامتیاز کاررائی عمل میں لائی جارہی ہے یہ بات چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن ملک محمدمسعود ندیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے آٹھ پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر تمام تعلیمی اداروں میں گرمیوںکی چھٹیوں کے سلسلہ میں 25مئی سی14اگست تک بند کردیئے گئے ہیں لیکن بعد میں محکمہ تعلیم کے مقرر کردہ افسران کے وزٹ کے دوران جو پرائیویٹ تعلیمی ادارے چھٹیوں کے دوران تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے ان سکولوں کو پنجاب پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن آرڈی نینس 2 015کے تحت سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں جن کا جواب ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو تین یوم کے اندر دینا ہوگا، بصورت دیگر ان کیخلاف پنجاب پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن ایکٹ2015کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی جن سکولوں کے سربراہان کو سی ای او ایجوکیشن کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں پرنسپل ظہیر پبلک سکول چاہ بھٹی تحصیل بھکر، پرنسپل الہدیٰ پبلک سکول 36ٹی ڈی اے ،پرنسپل تھنکر الائنس پبلک سکول گلشن مدینہ بھکر، پرنسپل ماڈرن بپلک سکول ملانوالی ، پرنسپل علی پبلک سکول ملانوالی ، پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز کلورکوٹ ، پرنسپل پاکستان پبلک سکول دلیوالہ اور پرنسپل قائد پبلک سکول دلیوالہ شامل ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں