بھکر،چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن غیر تصدیق شدہ سکولوں کی کھوج کیلئے سینئر ہیڈ ماسٹرز کی قیادت میںچیکنگ کیلئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی

بدھ 7 جون 2017 23:21

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء)چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن ملک محمدمسعود ندیم نے غیر تصدیق شدہ سکولوں کی کھوج کیلئے سینئر ہیڈ ماسٹرز کی قیادت میںچیکنگ کیلئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں جو ان سکولوں کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرینگی ،اور پھر ان رپورٹس کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پنجاب پرائیویٹ انسٹیوٹیشن آرڈی نینس2015کے تحت ان سکولوں کے خلاف جرمانوں سمیت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائے گی ، تحصیل بھکر کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میںپہلی کمیٹی سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ جام ملک آفتاب احمد کی سربراہی میں محمد اکرم عزیز ہیڈ ماسٹر، اے ای او ہیڈ کوارٹر محمد اسلم پر مشتمل ہو گی جب کہ دوسری کمیٹی گورنمنٹ ہائی سکول بہل کے سینئر ہیڈ ماسٹر ملک منیر اولکھ کی سربراہی میں محمد اکرم چھینہ ہیڈ ماسٹر اور اعجاز حسین اے ای او ہیڈ کوارٹر پر مشتمل ہو گی اسی طرح تحصیل دریاخان کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول دریاخان کے سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری عبد الرحمن کی سربراہی میں ہیڈ ماسٹر جاوید اقبال ، اے ای او ہیڈ کوارٹر آصف کمال پر مشتمل ہو گی تحصیل کلورکوٹ کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول جنڈانوالہ کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد سلیم چوہان کی سربراہی میں ہیڈ ماسٹر محمد عمران اور اے ای او ہیڈ کوارٹر رانا محمد تاج پر مشتمل ہو گی اور تحصیل منکیرہ کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول ڈھنگانہ کے سینئر ہیڈ ماسٹر مختیار احمد سندیلہ کی سربراہی میں ساجد حسن ہیڈ ماسٹر اور محمد اسلم اے ای او ہیڈ کوارٹر پر مشتمل ہو گی ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں