بھکر، ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا جائزہ اجلاس

مارکیٹ چیکنگ کے عمل کو متواتر بنیاد پر سخت اورتیز رفتار بنایا جائے،سید بلال حیدر

بدھ 7 جون 2017 23:21

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع بھرکے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو احکامات جاری کیے ہیں کہ مارکیٹ میں سخت چیک اینڈ بیلنس برقراررکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اچانک انسپکشن کی جائے تاکہ کوئی دکاندار اشیائے ضروریہ کی گرانفروشی ،ذخیرہ اندوزی اورمنافع خوری کاارتکاب نہ کرسکے۔انہوں نے یہ احکامات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق اوراے ڈی سی جی کریم بخش بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائز ہ کے دوران ہدایت کی کہ مارکیٹ چیکنگ کے عمل کو متواتر بنیاد پر سخت اورتیز رفتار بنایا جائے تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے استحکام کے ساتھ ساتھ دستیابی اورکوالٹی کوبھی یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں چیک اینڈبیلنس سسٹم کی کامل عملداری پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اہم اوربنیادی ذمہ داری ہے تاکہ کوئی دکاندار عوام کا استحصال نہ کرنے پائے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے عظیم ترمفاد میں اپنی کارکردگی کو حسب منشا بنائیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ کارکردگی کو حسب احکامات بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اے ڈی سی ریونیو کو تاکید کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پرکڑی نظررکھی جائے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل میں تساہل نہ کرنے پائیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں