بھکر،ڈپٹی کمشنر کا اجلاس سے خطاب

لیڈیز ہیلتھ اینڈفٹنس کلب کوتیزی سے تکمیل کی جانب بڑھایا جارہاہے تاکہ خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے سہولت میسرآسکے

بدھ 7 جون 2017 23:18

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ بھکرشہر میںقائم کیے گئے لیڈیز ہیلتھ اینڈفٹنس کلب کوجلد ازجلد فنکشنل کرنے کے انتظامات کوتیزی سے تکمیل کی جانب بڑھایا جارہاہے تاکہ خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے سہولت بلاتاخیر میسرآسکے۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میںایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ لیڈیز ہیلتھ اینڈفٹنس کلب کی افتتاحی تقریب کے انتظامات تکمیلی مراحل میں ہیںاوراس تقریب کاپر وقار انعقاد یقینی بنایاجائیگا۔ڈپٹی کمشنر سیدبلال حیدرنے لیڈیز ہیلتھ اینڈفٹنس کلب کو ضلعی انتظامیہ کامثالی اقدام قراردیااور کہاکہ اس کاقیام کم ازکم عرصہ میں یقینی بنایاگیاہے جو صحت مندانہ سرگرمیوں میںایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوگااورخواتین میں اپنی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا ہوگی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں