بھکر ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے لیے حالیہ بجٹ میں 16 کروڑ روپے مختص کردئیے

جمعہ 2 جون 2017 22:33

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھکر کے لیے حکومت پنجاب کا تحفہ،طلباء کے لیے 33 کمرے منظور ، حالیہ بجٹ میں 16 کروڑ روپے مختص کردیے گئے ، اس موقع پر فوکل پرسن کالجز ایسوسی ایٹ پروفیسر نسیم حیدر خان شہانی نے میڈیا کو بتایا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھکر ڈویژن کا سب سے بڑا کالج ہے جہاں چار ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، کالج کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے حالیہ بجٹ میں 33 کمروں کی تعمیر کے لیے 16 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز مختص کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

33کمروں کی منظور پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب اور ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ ہائر ایجوکیشن پنجاب سید محمد اشفاق بخاری کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یقینا یہ حکومت پنجاب کی نہ صرف تعلیم دوستی بلکہ بھکر کی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے احسان عظیم ہے۔ ہم من جملہ سٹاف حکومت پنجاب ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن ، ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں